سی ٹی ڈی کی اہم ترین کارروائی، عثمان بزدار کے شہر سے 2 مبینہ دہشتگرد پکڑ لیے، کس کو نشانہ بنانے والے تھے؟

سی ٹی ڈی کی اہم ترین کارروائی، عثمان بزدار کے شہر سے 2 مبینہ دہشتگرد پکڑ لیے، ...
سی ٹی ڈی کی اہم ترین کارروائی، عثمان بزدار کے شہر سے 2 مبینہ دہشتگرد پکڑ لیے، کس کو نشانہ بنانے والے تھے؟

  



ڈیرہ غازی خان (ڈیلی پاکستان آن لائن) کاﺅنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 2 مبینہ دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان کے مطابق سی ٹی ڈی نے ڈیرہ غازی خان میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے 2 مبینہ دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے اور وہ ڈی جی خان میں خفیہ ادارے  کے دفتر کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ مبینہ دہشتگردوں کی شناخت اسماعیل اورولی محمد کے ناموں سے ہوئی ہے جن کے قبضے سے دستی بم اور اسلحہ برآمد ہوا ہے، دونوں ملزمان کو مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /ڈیرہ غازی خان