عدلیہ نے وزیر اعظم کے مشروط رحم سے گندی مکھی نکالی ، حسن نثار کا بے لاگ تجزیہ

عدلیہ نے وزیر اعظم کے مشروط رحم سے گندی مکھی نکالی ، حسن نثار کا بے لاگ تجزیہ
عدلیہ نے وزیر اعظم کے مشروط رحم سے گندی مکھی نکالی ، حسن نثار کا بے لاگ تجزیہ

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کارحسن نثار نے کہاہے کہ وزیراعظم کہتے ہیں کہ کابینہ نے نواز شریف کے باہر جانے کی مخالفت کی تھی لیکن مجھ کورحم آگیاہے لیکن رحم کبھی مشروط نہیں ہوتا ، وہ گندی مکھی ہوتی ہے جو عدلیہ نے نکال دی۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے حسن نثار نے کہا کہ قانون امیر اور غریب کے لئے برابر ہوگا، قانون دستیاب ہے لیکن غریب آدمی اس کا متحمل ہی نہیں ہوسکتا ہے ۔ وہ کیسے اچھا وکیل کرنے کا اہل ہوگا ؟

انہوں نے کہا کہ کسی بات کا ہونا اور اس کا صحیح فہم اور ادراک ہونا الگ الگ چیزیں ہیں، وزیر اعظم عمران خان چیزوں کی گہرائی میں جاکر سوچنے کا کچھ کم فہم رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کہتے ہیں کہ کابینہ نے نواز شریف کے باہر جانے کی مخالفت کی تھی لیکن مجھ کورحم آگیاہے لیکن رحم کبھی مشروط نہیں ہوتا ، وہ گندی مکھی ہوتی ہے جو عدلیہ نے نکال دی۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد