وزیر اعظم نے کمال مہارت سے تناﺅ پیدا کیا ، حفیظ اللہ نیازی کادعویٰ

وزیر اعظم نے کمال مہارت سے تناﺅ پیدا کیا ، حفیظ اللہ نیازی کادعویٰ
وزیر اعظم نے کمال مہارت سے تناﺅ پیدا کیا ، حفیظ اللہ نیازی کادعویٰ

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کارحفیظ اللہ نیازی نے کہاہے کہ و زیر اعظم عمران خان نے کمال مہارت سے تناﺅ پیدا کردیا تھا لیکن چیف جسٹس نے ان کی باتوں کا معقول جواب دیدیا ہے ۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے حفیظ اللہ نیازی نے کہا کہ وزیر اعظم نے کمال مہارت سے تناﺅ پیدا کردیا تھا لیکن چیف جسٹس نے ان کی باتوں کا معقول جواب دیدیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی کوئی بات دانستہ نظر انداز نہیں ہوئی ، طلال ، دانیال جیسے تاریک راہوں میں مارے گئے اور اپنے مستقبل تاریک کروابیٹھے ۔

حفیظ اللہ نیازی کا کہنا تھا کہ میں چیف جسٹس سے بصد احترام اتفاق نہیں کرتا ہوں، میرے نزدیک وزیر اعظم پاکستان سب سے کمزور اور مظلوم ترین شخص ہے ، وزیر اعظم عمران خان بالکل ٹھیک کہتے ہیں ، ذوالفقار علی بھٹو کی بات تو قصہ پارینہ ہے لیکن وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کو توہین عدالت پر جانا پڑا ۔ انہوں نے کہا کہ طاقتور کواس ملک میں ہاتھ نہیں لگایاجاسکتا اور نا اہل بھی نہیں کیاجاسکتا ۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد