’مراد علی شاہ نے مجھے کہا کہ تم مر چکے ہو، تمہیں دوبارہ زندہ کیا جارہا ہے‘ 96 افراد کے قاتل کے سنسنی خیز انکشافات

’مراد علی شاہ نے مجھے کہا کہ تم مر چکے ہو، تمہیں دوبارہ زندہ کیا جارہا ہے‘ 96 ...
’مراد علی شاہ نے مجھے کہا کہ تم مر چکے ہو، تمہیں دوبارہ زندہ کیا جارہا ہے‘ 96 افراد کے قاتل کے سنسنی خیز انکشافات

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) 96 افراد کو قتل کرنے کا اعتراف کرنے والے سفاک ملزم یوسف ٹھیلے والا کی جانب سے سنسنی خیز انکشافات کا سلسلہ جاری ہے۔

ملزم نے اپنی گرفتاری کے بعد انکشاف کیا ہے کہ 2017 میں قانون نافذ کرنے والے ادارے نے مجھے گرفتار کیا تھا تاہم گرفتاری کے 93 روز بعد مجھے چھوڑ دیا گیا تھا۔ جس دن گرفتار ہوا اس روز مراد علی شاہ مجھ سے ملنے آئے، دوران گرفتاری بھی وزیر اعلیٰ سندھ مجھ سے ملنے آئے، مراد علی شاہ نے کہا کہ تم دنیا کی کی نظروں میں مر چکے ہو ، تمہیں دوبارہ زندہ کیا جارہا ہے۔

ملزم کے مطابق گرفتاری کے بعد ندیم نصرت نے میری موت کی خبر پھیلادی، گھر والوں نے مجھ سے ملتی جلتی لاش کو میری لاش کے طور پر شناخت کرلیا اور بیوی نے اس لاش کی تدفین کے بعد عدت بھی شروع کردی تھی۔

خیال رہے کہ 2017 میں بھی یوسف ٹھیلے والا کو گرفتار کرکے میڈیا کے سامنے پیش کیا گیا تھا۔ اس وقت کے ترجمان رینجرز سندھ قمبر رضا نے میڈیا کو بتایا تھا کہ گرفتاری سے کچھ روز قبل ایم کیو ایم کی قیادت نے یوسف ٹھیلے والا کو روپوش ہونے کا کہا اور اس کے بعد یہ پریس ریلیز جاری کردی کہ یوسف کو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ماورائے عدالت قتل کیا ہے۔ ٹھیلے والا نے اس پریس ریلیز کے بعد مارے جانے کے خوف سے خود کو رینجرز کے حوالے کردیا تھا۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی