چودھری غلام حسین نے وزیر اعظم، آرمی چیف اورچیف جسٹس سے معافی کا مطالبہ کردیا ، حیران کن بات کہہ دی

چودھری غلام حسین نے وزیر اعظم، آرمی چیف اورچیف جسٹس سے معافی کا مطالبہ کردیا ...
چودھری غلام حسین نے وزیر اعظم، آرمی چیف اورچیف جسٹس سے معافی کا مطالبہ کردیا ، حیران کن بات کہہ دی

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار چودھری غلام حسین نے کہاہے کہ نواز شریف سے ہمدردی کی غلط لہر پیدا کی گئی ، اس پر آرمی چیف ، وزیر اعظم ، چیف جسٹس اور تمام ڈاکٹر ز قوم سے معافی مانگیں۔

اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے چودھری غلام حسین نے کہا کہ نواز شریف کے ساتھ غلط ہمدردی کی گئی ،اس پر وزیر اعظم ، آرمی چیف ، چیف جسٹس اور تمام ڈاکٹروں کوقوم سے معافی مانگیں کہ ان کی جانب سے ایک غلط ہمدردی کی لہر پیدا کی گئی ۔ انہوں نے کہاکہ نواز شریف ہشاش بشاش اور دندناتے ہوئے بیرون ملک گئے جبکہ ان کے ساتھ جانیوالے دوسرے بیمار لگ رہے تھے ۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد