’ڈاکٹرز نے طبی انویسٹی گیشن شروع کردی، گزشتہ رات نواز شریف آرام سے سوئے‘ شہباز شریف کی میڈیا سے گفتگو

’ڈاکٹرز نے طبی انویسٹی گیشن شروع کردی، گزشتہ رات نواز شریف آرام سے سوئے‘ ...
’ڈاکٹرز نے طبی انویسٹی گیشن شروع کردی، گزشتہ رات نواز شریف آرام سے سوئے‘ شہباز شریف کی میڈیا سے گفتگو

  



لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کاکہنا ہے کہ نواز شریف کے آج کچھ ٹیسٹ ہوئے ہیں جس کے بعد مزید ٹیسٹ بھی کیے جائیں گے، گزشتہ رات نواز شریف آرام سے سوئے۔

وسطی لندن کے گائیز اینڈ تھامس ہسپتال کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ آج کچھ ٹیسٹ ہوئے ہیں آئندہ بھی ٹیسٹ کیے جائیں گے، ڈاکٹرز پلیٹ لیٹس میں اچانک کمی کی وجوہات کا پتا چلائیں گے، گائز اینڈ تھامس ہسپتال کے ڈاکٹرز نے طبی انویسٹی گیشن شروع کردی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے مرض کی تشخیص ہوجائے تو اس کے بعد علاج شروع ہوگا، نواز شریف پاکستان کے تین بار وزیر اعظم رہے ہیں، وہ پاکستان کا اثاثہ ہیں، پوری قوم سے ان کی صحتیابی کیلئے دعاﺅں کی اپیل ہے۔

نواز شریف کی صحت کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر مسلم لیگ ن کے صدر نے کہا کہ گزشتہ رات نواز شریف آرام سے سوئے۔

مزید : Breaking News /اہم خبریں /قومی /برطانیہ /سیاست