”مجھے کوئی وجہ نظر نہیں آتی کہ ہم آسٹریلیا کو نہیں ہرا سکتے کیونکہ۔۔۔“ اظہر علی نے دبنگ اعلان کر دیا

”مجھے کوئی وجہ نظر نہیں آتی کہ ہم آسٹریلیا کو نہیں ہرا سکتے کیونکہ۔۔۔“ اظہر ...
”مجھے کوئی وجہ نظر نہیں آتی کہ ہم آسٹریلیا کو نہیں ہرا سکتے کیونکہ۔۔۔“ اظہر علی نے دبنگ اعلان کر دیا

  



برسبین (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے کہا ہے کہ ٹیم میں صلاحیت ہے اور کھلاڑی کنڈیشنز کو سمجھ چکے ہیں جبکہ ٹیم میں نئے چہرے بھی شامل ہیں جو اچھا کھیلنے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں، مجھے کوئی وجہ نظر نہیں آتی کہ ہم آسٹریلیا کو نہیں ہرا سکتے۔

تفصیلات کے مطابق اظہر علی نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ تیز باﺅلرز پیدا کئے ہیں لیکن چار پانچ برسوں سے فاسٹ باﺅلرز نہیں آرہے تھے، اب نوجوان باﺅلرز کی شکل میں بہت تیز باﺅلرز آگے آرہے ہیں اور انہیں موقع بھی دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میزبان ٹیم کو ہمیشہ برتری حاصل ہوتی ہے لیکن آگے بڑھنے اور خود کو منوانے کیلئے دوسرے ممالک میں آکر سیریز جیتنا بہت ضرور ی ہوتا ہے۔

ان کا کہنا تھا میں سمجھتا ہوں کہ پاکستان ٹیم نے یہاں پہلے بھی اچھی کرکٹ کھیلی ہو ئی ہے، اچھا کھیل کر ہارے ہوئے ہیں، مختلف وقفوں میں اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا ہوا ہے۔ہم اعتماد کے ساتھ یہاں کھیلنے آئے ہیں، آسٹریلیا میں کھیلنا ایک چیلنج ہوتا ہے اور اگر چیلنج قبول کر لیا جائے تو آسانی ہو تی ہے، دونوں ٹیموں کی کوشش ہو گی کہ میچ نہ ہاریں۔

مزید : کھیل