سینیٹر کامل علی آغا کی اہلیہ انتقال کر گئیں
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان مسلم لیگ ق پنجاب کے جنرل سیکرٹری اور سینئر سیاست دان سینیٹر کامل علی آغا کی اہلیہ انتقال کر گئیں،اُن کی نماز جنازہ کل بروز جمعرات صبح 11:30 بجے معصومیہ قبرستان نزد منشی ہسپتال، بند روڈ لاہور میں ادا کی جائے گی۔
پاکستان مسلم لیگ قاف کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین،سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی،وفاقی وزیر اور سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ق چوہدری طارق بشیر چیمہ، ارکان قومی اسمبلی مونس الٰہی، سالک حسین اور خاندان کے دیگر افراد نے بیگم کامل علی آغا کے انتقال پر دلی رنج و غم کا اظہارکرتے ہوئے مرحومہ کیلئے جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور غمزدہ خاندان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔