نوازشریف کے بیرون ملک جانے پر عام پاکستانی فرسٹریشن کا شکارہے ، فیصل واڈاکا دعویٰ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر فیصل واڈا نے کہاہے کہ نواز شریف کے ملک سے باہر جانے پر عام پاکستانی بہت فرسٹریشن کاشکارہے ، نواز شریف اپنی سیاست بیچ کر باہر چلے گئے ہیں۔
دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ“میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واڈا نے کہا کہ عام پاکستانی بہت زیادہ فرسٹریشن کا شکار ہے کیونکہ اس کو پتہ ہے کہ ابھی بھی دوپاکستان ہیں، عام پاکستانی اور خاص پاکستانی کیلئے الگ الگ پاکستان ہیں ۔
فیصل واڈا کا کہناتھاکہ نواز شریف 15سال پہلے بھی بھاگ گئے تھے اور آج بھی اپنی پریشانیاں دکھا کر ، اپنی سیاست کو بیچ کر ، زندگی کی بھیک مانگ کر ملک سے باہر چلے گئے ہیں۔ان کا کہناتھا کہ اگر کورٹ نے انسانی بنیادوں پر ضمانت دیدی تو پہلے بات تو یہاں سے شروع ہوئی کہ وہ عدالت گئے اور عدالت نے ان کو ضمانت دی ۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اس حوالے سے بڑے واضح ہیں کہ احتساب پہ کوئی سمجھوتہ نہیں ہوا ہے اورنہ ہوگا ۔