نواز شریف کے جانے پرعمران خان کو مستعفی ہوکر دوبارہ اسی کنٹینر پر چڑھ جاناچاہئے، جاوید لطیف کا مشورہ

نواز شریف کے جانے پرعمران خان کو مستعفی ہوکر دوبارہ اسی کنٹینر پر چڑھ ...
نواز شریف کے جانے پرعمران خان کو مستعفی ہوکر دوبارہ اسی کنٹینر پر چڑھ جاناچاہئے، جاوید لطیف کا مشورہ

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنماجاوید لطیف نے کہاہے کہ اگر آج عمران خان سمجھتے ہیں کہ نوازشریف کوان سے بالا بالا ہی بھیج دیا گیا ہے تو پھر عمران خان کو مستعفی ہوکر دوبارہ اسی کنٹینر پر چڑھ جاناچاہئے جوسجا کر رکھا ہوا ہے ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دافرنٹ “میں گفتگو کرتے ہوئے جاوید لطیف نے کہا کہ چیف جسٹس نے واضح کردیاہے کہ حکومت نے نواز شریف کوبیرون ملک جانے کی اجازت دی۔ انہوں نے کہا کہ قیدیوں کی بات کی جاتی ہے لیکن کچھ قیدی وہ ہیں جو آئین و قانون کی بالادستی کیلئے ملزم بنے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے آئین وقانون کی بالادستی کے لئے تین باراپنی حکومت گنوائی ہے ، اپنی بیوی گنوائی ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر میں رونا روتا ہوں کہ مجھے تحفظ نہیں ہے اور میں آئین و قانون کے مطابق کام کرناچاہتا ہوں جب میں کہتا ہوں کہ ادارے اپنی حدود میں رہ کرکام کریں توکہا جاتاہے کہ میں اداروں سے ٹکراﺅچاہتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اگر آج عمران خان سمجھتے ہیں کہ نوازشریف کوان سے بالا بالا ہی بھیج دیا گیا ہے تو پھر عمران خان کو مستعفی ہوکر دوبارہ اسی کنٹینر پر چڑھ جاناچاہئے جوسجا کر رکھا ہوا ہے ۔

مزید : قومی