وزیر اعظم نے انصاف کا پیمانہ الگ الگ رکھاہے ،حافظ حمد اللہ کادعویٰ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) جے یو آئی کے رہنما حافظ حمد اللہ نے کہاہے کہ نوازشریف کو بیرون ملک بھیجنے کا فیصلہ اگر عمران خان نے کیاہے تو اس کا مطلب ہے کہ انصاف کا پیمانہ تووزیر اعظم نے الگ الگ رکھاہے۔
دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دافرنٹ “میں گفتگو کرتے ہوئے حافظ حمد اللہ نے کہاکہ وفاقی وزراءکی ٹیم کنفیوژن کا شکارہے ، عمران خان نے تقریر کرتے ہوئے کس کومخاطب کیا؟ ایک طرف کہتے ہیں کہ میں نے رحم کیا اوردوسری طرف کہتے ہیں کہ طاقتور کیلئے انصاف کا پیمانہ کچھ اور کمزور کیلئے انصاف کا پیمانہ کچھ اور ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر نواز شریف کو بیرون ملک بھیجنے کا فیصلہ عمران خان نے کیاہے تو اس کا مطلب ہے کہ انصاف کا پیمانہ تووزیر اعظم نے الگ الگ رکھاہے ؟ انہوں نے کہا کہ اگر نواز شریف بیمار تھے اورملک سے باہر جانے کی اجازت عمران خان نے دی تو پھر ڈیل تو آپ نے کی ہے۔