محمد زبیر نے ملک کودرپیش خطرناک صورتحال کی نشاندہی کردی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر نے کہاہے کہ شرح نمو کم ہونے سے مہنگائی مزید ہوگی اور بیروزگاری میں اضافہ ہوگا، حکومت کے اعداد وشمار کے مطابق اس سال پچاس لاکھ لوگ غربت کی لکیر سے نیچے جائیں گے۔
جیونیوز کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“میں گفتگو کرتے ہوئے محمد زبیر نے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت ناکامی کا جواز پیش کرتی ہے ،پچھلے دس سال میں ریکارڈ مہنگائی ہوئی ہے ، حکومت بارہ فیصد مہنگائی پر بیٹھی ہوئی ہے او ر شرح نمو میں کمی آرہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شرح نمو کم ہونے سے مہنگائی مزید ہوگی اور بیروزگاری میں اضافہ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کے اعداد وشمار کے مطابق اس سال پچاس لاکھ لوگ غربت کی لکیر سے نیچے جائیں گے۔حکومت نے ایک سال کے اندر روپیہ اتنا ڈی ویلیو کردیا ہے کہ کوئی بر آمد کرنے والا یا در آمد کرنے والا اتنے کم عرصے میں اپنے کاروباری معاملات پر فوکس نہیں کرسکتا۔