رہنما تحریک انصاف نے قوم کوخوشخبر ی سنادی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے رہنماہمایوں اخترنے کہاہے کہ ڈ الر کی قیمت میں کمی کا آغاز ہوچکا ہے ، اس سے ایف بی آر کے ریونیومیں اضافہ ہوگا جس سے نوکریاں پیدا ہونگی او خوشحالی آنا شروع ہوجائے گی۔
جیونیوز کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“میں گفتگو کرتے ہوئے ہمایو ں اختر خان نے کہاکہ تحریک انصاف کو جب حکومت ملی تو زرمبادلہ کے ذخائر آدھے ہوچکے تھے ، مہنگائی کم تھی لیکن جب روپیہ کو اورویلیو رکھا جاتاہے تو اس کے بہت نقصانات ہوتے ہیں ، البتہ اس سے کھانے پینے کی اشیاءسستی ہوجاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ڈالر کی قیمت میں کمی کا آغاز ہوچکا ہے ، اس سے ایف بی آر کے ریونیومیں اضافہ ہوگا جس سے نوکریاں پیدا ہونگی او رخوشحالی آنا شروع ہوجائے گی۔