تحریک انصاف کے وزراءنے عدلیہ کیخلاف کھلم کھلا تحریک چلارکھی ہے،تجزیہ کار حامد میر کا دعویٰ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار حامد میر نے تحریک انصاف کے وزراءکے عدلیہ کے خلاف ایک کھلم کھلا تحریک چلا رکھی ہے تو کیا اس پر چیف جسٹس کا فرض نہیں تھا کہ شائستگی کے ساتھ اس کاجواب دیں؟
جیونیوز کے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ“میں گفتگو کرتے ہوئے حامد میر نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ عمران خان جب حکومت میں آئے تو یہ تاثر تھا کہ تمام ادارے ان کے ساتھ ہیں اور ہوائیں ان کے حق میں چل رہی تھیں لیکن عمران خان نے پہلے میڈیا کے ساتھ محاذ آرائی شروع کی ، پھری عدلیہ کے ساتھ محاذ آرائی شروع کردی اور پھر اپنے آپ کے ساتھ ہی محاذ آرائی شروع کردی۔
حامد میر کا کہنا تھاکہ چیف جسٹس آف پاکستان نے عمران خان کو حقیقت کا آئینہ دکھایا ہے کہ آپ اس عدلیہ پر طعنہ زنی کررہے ہیں جس نے ایک وزیر اعظم کو سزا دی دووزرائے اعظم کو نااہل کیا ۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے وزراءنے عدلیہ کے خلاف ایک کھلم کھلا تحریک چلا رکھی ہے تو کیا اس پر چیف جسٹس کا فرض نہیں تھا کہ شائستگی کے ساتھ اس کاجواب دیں جوچیف جسٹس نے دیدیا ہے؟ چیف جسٹس کابیان بالکل ٹھیک ہے اور چیئر مین نیب کا ہواﺅں کارخ بدلنے والابیان درست نہیں ہے ۔