وزیر اعظم کے انتہائی قریبی ساتھی نے نواز شریف سے متعلق چیف جسٹس کے بیان کی تائید کردی

وزیر اعظم کے انتہائی قریبی ساتھی نے نواز شریف سے متعلق چیف جسٹس کے بیان کی ...
وزیر اعظم کے انتہائی قریبی ساتھی نے نواز شریف سے متعلق چیف جسٹس کے بیان کی تائید کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے رہنمابابر اعوان نے کہاہے کہ چیف جسٹس صاحب کی بات سے اتفاق کرتا ہوں، پولیس اور پراسیکیوشن کانظام کمزورہے۔
دنیا نیوز کے پروگرام ”دنیا کامران خان کے ساتھ“میں گفتگو کرتے ہوئے بابر اعوان نے کہا کہ نوازشریف کو بیرون ملک جانےکی اجازت کابینہ نے دی تھی، ایسی کوئی بات نظرنہیں آتی جس کوموضوع بحث بنایاجائے۔14 ماہ سے پارلیمنٹ کو ایک دن بھی نہیں چلنے دیاگیا۔پارلیمنٹ میں بات کرنے کی اجازت نہیں دی جاتی۔
انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس پاکستان کے خطاب کے3 حصے تھے۔ وزیراعظم نے زیرالتوامقدمات کاذکرنہیں کیاتھا۔چیف جسٹس صاحب کی بات سے اتفاق کرتا ہوں۔ کابینہ اپنے فیصلوں پر عوام کوجوابدہ ہے،۔ وزیراعظم کوتجویزکروں گاقانون سازی میں تیزی لائی جائے۔ 2019 کے پاکستان میں بہت سے قوانین میں ترمیم کرناپڑےگی ۔انہوں نے کہا کہ پولیس اور پراسیکیوشن کانظام کمزورہے ۔ قوانین اتنے پیچیدہ ہیں کہ کوئی ترمیم کرنے کوتیارنہیں ہے۔

مزید :

قومی -