عوامی مفاد کے منصوبوں کی جلد تکمیل میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے، علی امین

   عوامی مفاد کے منصوبوں کی جلد تکمیل میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے، علی ...

  



اسلام آباد(آئی این پی) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے کہا ہے کہ وزارت، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں تمام پی ایس ڈی پی منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے بھرپور تعاون کر رہی ہے، ادائیگیوں کے نظام میں بہتری سے پی ایس ڈی پی منصوبوں میں خاطر خواہ پیشرفت ہوئی ہے۔منگل کو آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں پی ایس ڈی پی منصوبوں کے حوالے سے وزارت امور کشمیر و گلگت بلتستان میں اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا۔وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان نے اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان حکومت کے اعلیٰ حکام کی شرکت کی۔انھوں نے کہاکہ سست روی کا شکار منصوبوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جا رہے ہیں، عوامی مفاد کے منصوبوں کی جلد تکمیل میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔حکام نے پی ایس ڈی پی منصوبوں کے حوالے سے وفاقی وزیر کو تفصیلی بریفنگ دی۔علی امین گنڈاپور نے کہاکہ وزارت، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں تمام پی ایس ڈی پی منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے بھرپور تعاون کر رہی ہے، ادائیگیوں کے نظام میں بہتری سے پی ایس ڈی پی منصوبوں میں خاطر خواہ پیشرفت ہوئی ہے۔

 علی امین

مزید : صفحہ آخر