طالبان نے اسیر رہنما قطر پہنچنے پر غیرملکی مغوی پروفیسرز رہا کر دیئے

طالبان نے اسیر رہنما قطر پہنچنے پر غیرملکی مغوی پروفیسرز رہا کر دیئے

  



کابل(این این آئی) افغان جیلوں میں قید 3 طالبان رہنما آزادی کا پروانہ ملنے کے بعد قطر میں واقع طالبان کے سیاسی دفتر پہنچ گئے جس کے بعد افغان طالبان نے بھی دو غیر ملکی مغوی پروفیسرز کو رہا کر دیا۔عالمی میڈیا کے مطابق افغانستان سے رہا ہونے والے 3 اہم طالبان رہنماؤں حاجی ملی خان، حافظ راشد اور انس حقانی گزشتہ روز قطر پہنچے جہاں ان کا استقبال طالبان کے سیاسی دفتر کے عمائدین نے کیا۔ رہا ہونے والوں میں شامل نوجوان رہنما انس حقانی دراصل حقانی نیٹ ورک کے سربراہ سراج الدین حقانی کے بھائی ہیں۔طالبان رہنماؤں کے معاہدے کے تحت محفوظ مقام پر پہنچ جانے کے بعد افغان طالبان نے بھی معاہدے کی پاسداری کرتے ہوئے مغوی امریکی پروفیسر کیون کنگ اور آسٹریلوی پروفیسر ٹموتھی ویکس کو رہا کر دیا۔ دونوں پروفیسرز امریکن یونیورسٹی آف افغانستان میں درس و تدریس سے منسلک تھے اور دونوں کو اگست 2016 میں کابل سے اغوا کیا گیا تھا۔گزشتہ ہفتے افغان صدر اشرف غنی نے دو غیر ملکی پروفیسروں کی رہائی کے بدلے میں افغان طالبان کے تین اہم قیدیوں کو رہا کرنے کا اعلان کیا تھا۔

غیر ملکی پروفیسر

مزید : صفحہ اول