ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعہ) کا دن کیسا رہے گا؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعہ) کا دن کیسا رہے گا؟
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعہ) کا دن کیسا رہے گا؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آج اہم اور بڑا ہی اچھا دن ہے۔ آپ کے لئے کوئی بڑی اور اہم خبر لے کر آ رہا ہے اور ان شاءاللہ کسی مقصد کی طرف بڑھنے کی بھی نشاندہی ہو رہی ہے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
اس وقت صورت حال بدل رہی ہے اور آپ کے حق میں ہی جا رہی ہے۔ آپ جس کام میں بھی ہاتھ ڈالیں گے۔ کامیابی کے امکانات رشن ہیں۔ آج اہم دن ہے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
وقت بدل رہا ہے۔ آپ کے لئے ان شاءاللہ اچھی خبریں آنا شروع ہو گئی ہیں جو لوگ کسی بھی قسم کی بندش جادو ٹونہ وغیرہ جیسے معاملات کا شکار تھے نجات حاصل کریں گے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
اس وقت آپ کے لئے ایک نیا راستہ کھل رہا ہے۔ آپ اگر چلنا چاہتے ہیں تو قدم اٹھائیں۔ان شاءاللہ کامیابیاں قدم چومیں گی۔ آج کا دن بڑا ہی اہم رہے گا۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
آپ کو اب بالکل بھی گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ بدلتے ہوئے حالات میں آپ کے لئے کافی کچھ بھی ہے۔ آج انجان جگہ سے مدد ملنے کے اشارے موصول ہو رہے ہیں۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
جو لوگ کسی بھی ایسے کام کے لئے پریشان ہیں جو ان کے بس میں نہیں تھا۔ وہ آج اس طرح آسان ہوگا کہ حیران رہ جائیں گے اور چھوٹی رقم بھی مل سکتی ہے، ان شاءاللہ


برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آج آپ جس کوشش میں لگے ہوئے ہیں۔ اللہ نے چاہا تو اس میں کامیابی حاصل ہو گی۔ دوپہر کے بعد ہی صورت حال بہتر ہونا شروع ہو جائے گی۔ فکرمند بالکل نہ ہوں۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
جو لوگ کسی بھی معاملے کو لے کر غصے میں ہین اور الجھن کا شکار ہیں وہ صبر سے کام لیں اللہ نے چاہا تو اس معاملے میں مکھن میں سے بال کی طرح نکل جائیں گے۔


برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
حالات آج کافی حد تک آپ کے حق میں ہیں۔ آپ بالکل بھی پریشان نہ ہوں، بس صبح سے ہی اپنے مقاصد کی جانب لگ جائیں ،کامیابی ضرور مل جائے گی۔


برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
اپنے لئے مشکلات پیدا نہ کریں۔ آج آپ ٹوٹل غلط ہیں اور غلط راستے کا انتخاب کررہے ہیں جو خود کے ساتھ زیادتی ہے۔ اپنی نظر بھی آج لازمی اتاریں۔


برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
جو لوگ کسی بھی قانونی معاملے میں ہاتھ ڈالیں گے وہ خود اس کا شکار ہو سکتے ہیں اس لئے آج سوچ سمجھ کر قدم اٹھائیں۔ یاری دوستی کا بھروسہ بالکل نہ کریں۔


برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
چھوٹی رقم کا حصول ممکن ہوگا اور جس شخص کا اپنا کاروبار ہے وہ اب اس میں مزید سرمایہ کاری کرکے خود کو سابقہ مشکلات سے نکالنے میں مدد کر سکتا ہے، لیکن جلدی۔