محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن: زون14ریجن بی نے 266ملین ریکوری کیے

محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن: زون14ریجن بی نے 266ملین ریکوری کیے

  

لاہور (پ ر) وزیر اعلیٰ پنجاب اور ڈائریکٹر ایکسائز ریجن بی رضوان اکرم شیروانی کی ہدایت پر ٹیکس ریکوری تیز کردی گئی ہیں۔ اس سلسلہ میں ایکسائز آفیسر زون نمبر 14، ریجن بی سخاوت علی خرم نے 265.604 ملین روپے ریکوری کی ہے۔ ڈائریکٹر ایکسائز ریجن بی رضوان اکرم شیروانی نے سخاوت علی خرم اور دیگر سٹاف کی کارکردگی کو سراہا اور مزید کہا کہ پوری لگن سے کام کریں۔ سخاوت علی خرم نے کہا کہ ڈائریکٹر ایکسائز کی ہدایات کے مطابق کام کر رہے ہیں اور زیادہ سے زیادہ ریکوری کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اکتوبر 2019ء کی نسبت 19 فیصد زیادہ ریکوری ہوئی ہے۔ اکتوبر 2019ء میں 223.994ملین روپے ریکوری ہوئی تھی اب اکتوبر 2020ء میں 265.604 ملین روپے ریکوری ہوئی ہے۔ سب سے زیادہ ریکوری زاہد مغل سرکل واپڈا ٹاؤن فیز Iلاہور 6کروڑ روپے، عمران اشرف انسپکٹر پنجاب سوسائٹی، پی آئی اے، ریونیو، اقبال ایونی ایمپلائز سوسائٹی 5کروڑ 29 لاکھ روپے، مظفر اسحاق انسپکٹر سرکل واپڈا ٹاؤن IIلاہور 4کروڑ روپے ریکوری کیے۔

مزید :

کامرس -