مرکزی تنظیم تاجران کیساتھ عباس مجید خان مروت کیساتھ خصوصی اجلاس

  مرکزی تنظیم تاجران کیساتھ عباس مجید خان مروت کیساتھ خصوصی اجلاس

  

پشاور(کرائمز رپورٹر) تاجر برادری ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے،تجارت کیلئے امن،بہتر ٹریفک نظام اور صاف ماحول لازم و ملظوم ہے،اندون شہر اور گنجان آباد بازاروں میں رش پر قابو پانے اور ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے کی خاطر تجاوزات کے خلاف جاری کریک ڈاون میں سٹی ٹریفک پولیس کا ساتھ دیں ان خیالات کا اظہار چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت نے ملک مہر الٰہی کی سربراہی میں آنے والے مرکزی تنظیم تاجران پشاور سٹی کی وفد کیساتھ ہونے والی ملاقات کے دوران کیاتفصیلات کے مطابق گزشتہ روز چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت کیساتھ مرکزی تنظیم تاجران سٹی نے ملاقات کی ہے،ملک مہر الٰہی کی سربراہی میں آنے والے خصوصی وفد نے چیف ٹریفک آفیسر کی تعیناتی پر ان کو مبارکباد پیش کی اور ان کو خصوصی گلدستہ پیش کیا، ملاقات کے دوران تاجر برادری کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا،چیف ٹریفک آفیسر نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اندرون شہر اور گنجان آباد بازاروں میں ٹریفک کی روانی اور رش پر کنٹرول کرنے کی خاطر تجاوزات کے خلاف جاری کریک ڈاؤن میں سٹی ٹریفک پولیس کیساتھ تعاون کریں انہوں نے کہا کہ نوپارکنگ زون اور غلط جگہ گاڑیاں پارک کرنے سے گریز کریں تاکہ ٹریفک کی روانی اور کاروبار ذندگی متاثر نہ ہو، کیونکہ قانون سب کیلئے برابر ہے کسی کیساتھ کوئی نرمی نہیں برتی جائیگی۔ مرکزی تنظیم تاجران سٹی کے سربراہ ملک مہر الٰہی نے سٹی ٹریفک پولیس کی تجاوزات کے خاتمے کیلئے اٹھائیں گئے اقدامات کو بے حد سراہا،چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان نے کہا کہ ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھا جائیگا، جس پرملک مہر الٰہی نے یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ٹریفک نظام کی بہتری اور اندرون شہر رش پر کنٹرول کرنے کیلئے مرکزی تنظیم تاجران سٹی ٹریفک پولیس کیساتھ ہر ممکن تعاون کیلئے تیار ہیں  

مزید :

پشاورصفحہ آخر -