صوابی،ٹریفک حادثے میں 8 افراد زخمی

  صوابی،ٹریفک حادثے میں 8 افراد زخمی

  

صوابی(بیورورپورٹ) صوابی مردان روڈ پر آدینہ سٹاف پر بریک فیل ہو جانے سے رکشہ الٹنے سے آٹھ افراد زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق آدینہ سٹاف کے قریب تیز رفتار رکشہ بریفک فیل ہونے کی وجہ سے حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں رکشے میں سوار 32سالہ بخشاد، بائیس سالہ یاسر علی، چودہ سالہ محمد خان، بارہ سالہ احمد علی، دس سالہ عبداللہ، چھ سالہ بچہ عبدالرحمن اور دو خواتین زخمی ہو گئیں ریسکیو1122کی میڈیکل ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے بعد کالو خان ہسپتال منتقل کر دیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -