اسٹیٹ لائف انشورنس آفیسرز ایسوسی ایشن کو NIRC  نے رجسٹریشن سرٹیفیکٹ جاری

اسٹیٹ لائف انشورنس آفیسرز ایسوسی ایشن کو NIRC  نے رجسٹریشن سرٹیفیکٹ جاری

  

  لاہور(پ ر)اسٹیٹ لائف انشورنس آفیسرز ایسوسی ایشن کو NIRC  نے رجسٹریشن سرٹیفیکٹ جاری کردیا مذکورہ آفسیر ایسوسی ایشن اسٹیٹ لائف کے افسران کی واحد نمائندہ جماعت ہے جوافسرا ن کے حقوق کے لئے جدوجہد میں مصروف عمل ہے منتخب نمائندوں میں چیئرمین ڈاکٹراحمد فاروق،صدر ڈاکٹرساجد انوراورسینئرنائب صدر عبدالرزاق رانجھاشامل ہیں ایسوسی ایشن کے سینئرنائب صدر عبدالرزاق رانجھانے تمام افسران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ افسران کی تنظیم عظیم قومی ادارہ کی ترقی کے لئے ذمہ داریاں پوری کریں۔

 اور افسران کے جائز حقوق کے لئے اپنی ہرممکن جدوجہد جاری رکھیں گے تقریب کے اختتام پرمقامی افسران نے عبدالرزاق رانجھاکوگلدستے پیش کئے۔

 اور ان کی کامیابی کے لئے دعا کی

مزید :

کامرس -