منشیات سمگلنگ کے  ملزمان کی اپیل منظور

    منشیات سمگلنگ کے  ملزمان کی اپیل منظور

  

پشاور(نیوزرپورٹر)پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس اکرام اللہ اور جسٹس اعجاز انور پر مشتمل  دورکنی بنچ نے سواریوں کی بس میں 40کلوگرام سے زائدچرس سمگل کرنے پرعمرقید کی سزاپانے والے دوملزموں کی اپیل منظورکرکے ماتحت عدالت کے فیصلے کوکالعدم قرار دے دیا ملزموں کی جانب سے نورعالم خان اورنوشین ایڈوکیٹس نے اپیل کی پیروی کی استغاثہ کے مطابق اے این ایف حکام نے ایک کارروائی کے دوران کراچی جانے والی ایک مسافربس کو روک کراس سے40کلوگرام چرس برآمد کی جس پرپولیس نے ڈرائیورولی جان ساکن بونیراورکلینرعبدالرشید کوگرفتارکرلیاتھاماتحت عدالت نے جرم ثابت ہونے پردونوں ملزموں کوعمرقید کی سزاسنائی جس کے خلاف  انہوں نے پشاورہائی کورٹ میں اپیل دائرکی اورفاضل بنچ نے دلائل مکمل ہونے پرملزموں کی اپیل منظورکرلی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -