زراعت کی ترقی کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں: محب اللہ 

زراعت کی ترقی کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں: محب اللہ 

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)  خیبر پختونخوا کے عوام کو خوشحال بنا نے اور زراعت کے شعبے کی تر قی کے لئے صوبائی حکو مت نے عملی اقدامات شروع کئے ہیں۔ وزیر زراعت و لایؤسٹاک    خیبر پختو نخوا کے وزیر زراعت و لا ئیو سٹا ک محب اللہ خان نے بنوں ڈویژن کے تین روزہ اپنے دورہ کے دوران مختلف منصو بو ں کا معا ئینہ کیا اور زرعی شعبہ کی بہتری کے حوا لے سے عوامی نما ئندوں اور کسا نو ں کے مشاورتی اجلا س سے خطا ب کیا۔اُنہو ں نے صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ ملک شاہ محمد خان، سیکرٹری زراعت ڈاکٹر محمد اسرار خان، کمشنر بنوں ڈویژن شوکت علی خان یوسفزئی کے ہمراہ بنوں کے عوام کے لئے سستا بازار کا افتتاح بھی کیا۔ صوبائی وزیر زراعت نے اس مو قع پر اظہا ر خیا ل کر تے ہو ئے کہا کہ صوبائی حکومت صوبہ کے عوام کی خوشحالی اور ترقی کے لئے ہر ممکن اقدام کرے گی۔حکو مت نے ریلیف دینے کے لئے سستا بازارقا ئم کئے ہیں جہا ں عوام کی سہولت کیلئے آشیاء ضروریہ مناسب قیمت پر دستیاب ہیں۔ اُنہو ں نے زراعت و لایؤسٹاک کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ ماڈل سستا بازار بنوں کی کامیابی میں اپنا کردار ادا کریں اور ضلعی انتظامیہ سے کہا کہ سستا بازار میں قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنے کیلئے مربوط حکمت عملی ترتیب دیں اور اس کے دیرپا قیام کو یقینی بنائیں۔صوبا ئی وزیرنے جنوبی اضلاع بلخصوص بنوں ڈویژن میں گندم کی پیداوار بڑھانے اور کسانوں کو بہتر تخم کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے محکمہ زراعت توسیع کے سیڈ پروڈکشن فارم سرائے نورنگ کا دورہ بھی کیا۔ جہاں ڈائریکٹر جنرل محکمہ زراعت خیبرپختونخوا عابد کمال نے گندم کی پیداوار بڑھانے اور زمینداروں کو ترقی دادہ تخم کی دستیابی کے لئے محکمہ کی جانب سے کئے گئے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔ صوبائی وزیر زراعت نے محکمہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے مزید ہدایات کی کہ زمینداروں کے ساتھ روابط بہتر کئے جائیں اور صوبائی حکومت کی جانب سے شروع کئے گئے ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں زیادہ سے زیادہ آگاہی پیدا کی جائے تاکہ وہ ان ترقیاتی منصوبوں سے استفادہ حاصل کرسکیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -