کوہاٹ،جرما کے عوام کا محکمہ گیس کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

    کوہاٹ،جرما کے عوام کا محکمہ گیس کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

  

کوھاٹ (بیورو رپورٹ) کوہاٹ جرما کی عوام کا گیس کے حوالے سے احتجاجی مظاہرہ‘ اگر ہمیں گیس فراہم نہ کی گئی تو مجبورا سٹرکوں پر نکلے گے ہمارے صبر کا پیمانہ اب لبریز ہو گیا ہے۔مزید امتحان نہ لیا جائے۔تفصیلات کے مطابق جرما کی عوام اپنے حق کے لیے احتجاج کا راستہ اختیار کر لیا کوہاٹ قومی تحریک اور آل تاجر اتحاد کے عمائدین کے ساتھ جرما کی عوام نے جرما فٹ بال گراونڈ میں پرامن احتجاج  ریکارڈ کیا جس سے امیر خان آفریدی محمد جان عاطف دوست محمد ملک عنایت اللہ آفریدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جرما گاوں سے گیس پائپ لائن گزار کر جرما کے لوگوں کو گیس نہ دینا ان سے سراسر ناانصافی ہے کوہاٹ شہر کے ساتھ واقع اس علاقے کا یہ حال ہے کہ یہاں کی عوام آج تک بنیادی سہولیات سے محروم ہے  گیس لائن گزار کر جرما کو محروم رکھا گیا ہے جس پر علاقہ عوام کا احتجاج حق بنتا ہے۔اگر منتخب نمائندوں نے دس دن کے اندر اندر جرما کے لوگوں کو گیس فراہم نہ کی تو مجبورا ہم روڈ بند کر کے احتجاج کریں گے۔ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -