کوسٹ گارڈز کی کارروائی  بھاری مقدار میں منشیات برآمد

  کوسٹ گارڈز کی کارروائی  بھاری مقدار میں منشیات برآمد

  

کراچی (کرائم رپورٹر)پاکستان کوسٹ گارڈز کی وندر میں کی گئی کارروائی میں مسافر کوچوں سے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کرکے تین اسمگلرز کو گرفتار کرلیا ہے۔ترجمان کوسٹ گارڈ کے مطابق کوئٹہ سے کراچی آنے والی دو مختلف مسافر کوچوں میں سوار 2 مسافروں سے 7.180 کلو گرام کرسٹل برآمد کرکے مسافر اسمگلرز کو گرفتار کرلیا گیا۔اس کے علاوہ ناکہ نہاری کوچ میں سوار مسافر سے ساڑھے آٹھ کلو گرام چرس برآمد کرکے اسمگلر کو گرفتار کیا گیا۔موبائل گشت کے دوران وندر شہر کے قریب ڈام کے علاقہ سے غیر قانونی طریقے سے چھپایا گیا 51800 لیٹر ایرانی ڈیزل برآمد کرلیا گیا ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -