دنیابھرکی طرح کراچی میں بھی ورلڈ ٹوائلٹ ڈے منایا گیا

دنیابھرکی طرح کراچی میں بھی ورلڈ ٹوائلٹ ڈے منایا گیا

  

کراچی (پ ر)پاکستان سمیت دنیا بھر میں ورلڈ ٹوائلٹ ڈے (یوم عالمی بیت الخلا)منایاگیا۔اس دن کے منانے کا مقصد ہماری زندگیوں میں بیت الخلا کی موجودگی کی اہمیت اورپسماندہ علاقوں میں اس کی عدم فراہمی کے مسلے کی طرف توجہ مبذول کروانا ہے۔ اس سلسلہ میں ملک بھر میں ٹوائلٹ کی اہمیت کے متعلق تقریبات انعقادپذیر ہوئیں جن میں ھینڈز پاکستان (HANDS Pakistan) کراچی کی ٹیم نے یونیسیف (UNICEF) کے اشتراک سے کراچی کے دو پسماندہ علائقوں یوسف گوٹھ اور لیاری میں عوام کو اس دن کی اھمیت کے بارے میں آگاھی مہم کا انعقاد کیا۔ ھینڈز پاکستان کراچی عربن کی ڈسٹرکٹ ایگزیکٹیو مینیجر شبانہ راہو  نے کہا کہ اقوام متحدہ کے مطابق اس وقت پوری دنیا میں 2.4 ارب افراد کو بیت الخلا کی مناسب سہولت میسر نہیں۔ عالمی سطح پر 15 فیصد آبادی آج بھی کھلی جگہوں پر رفع حاجت کرتی ہے۔ اس مہم کا مقصد لوگوں میں شعور اجاگر کرنا ہے جنہیں بیت الخلا کی سہولت میسر نہیں۔ حالانکہ صاف پانی اور بیت الخلا کی سہولت انکا بنیادی حق ہے۔ شبانہ راہو نے مزید کہا کہ عالمی ادارہ صحت کے مطابق بیت الخلا کی نامناسب سہولیات کے باعث اسہال سے 2 لاکھ 80 ھزار سالانہ اموات ہوتی ہیں۔ یہ کئی امراض کی وجہ بنتی ہے جس میں ہیضہ، ٹائیفائیڈ اور پولیو جیسی بیماریوں کا پھیلاؤ سر فہرست ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -