الطاف جسکانی سپردِ خاک، مختلف شہروں میں ہڑتال

الطاف جسکانی سپردِ خاک، مختلف شہروں میں ہڑتال

  

ٹنڈو الہ یار (این این آئی)گزشت روز قتل ہونے والے سندھ ترقی پسند پارٹی کے وائس چیئرمین الطاف جسکانی کی ٹنڈو الہ یارمیں نمازِ جنازہ کے بعد تدفین کر دی گئی۔ادھر سندھ ترقی پسند پارٹی(ایس ٹی پی) کی کال پر قتل کے خلاف سندھ کے مختلف شہروں میں مکمل ہڑتال کی گئی۔الطاف جسکانی کی نمازِ جنازہ میں قادرمگسی کے علاوہ مختلف قوم پرستوں، سیاسی رہنماوں اور شہریوں نے شرکت کی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ٹنڈوالہ یار میں فائرنگ سے سندھ ترقی پسندھ پارٹی کے وائس چیئرمین الطاف جسکانی جاں بحق ہوگئے تھے۔ان کے قتل کے خلاف حیدر آباد کے علاقے قاسم آباد، جیکب آباد، کندھ کوٹ، شکار پور، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈوالہ یار، بدین، تھر پارکر، ٹھٹھہ، سجاول سمیت مختلف شہروں میں ہڑتال کی گئی جس سے ٹریفک کی روانی شدید متاثرہوئی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -