الکرم ٹیکسٹائل ملز کامیک ا ے وش سے اشتراک 

الکرم ٹیکسٹائل ملز کامیک ا ے وش سے اشتراک 

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)  الکرم ٹیکسٹائل ملز اورمیک اے وش فاؤنڈیشن نے موذی اور خطرناک بیماریوں سے لڑتے بچوں کی خواہشات پوری کرنے کے لیے باہمی تعاون سے بچوں کے عالمی دن کے موقعہ پر پروگرام کا انعقاد کیا۔اپنی سماجی اورمعاشرتی ذمہ داری کو سمجھتے ہوئے الکرم ٹیکسٹائل ملز بطور ادارہ  فلاحی کاموں کے لئے  ہمیشہ آگے رہا ہے۔میک اے وش فاؤنڈیشن  کے ساتھ یہ باہمی شراکت اسی پختہ عزم کی آئینہ دار ہے۔تاہم مجموعی طور پر ایسی بیماریوں میں مبتلا بچوں کی خواہشات کو تکمیل دی گئی۔ بچوں کے عالمی دن کے موقعہ پر شیر بانو رضا- ہیڈ آف ایچ آر اورکیمونیکیشن، الکرم ٹیکسٹائل ملزنے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا   ” اپنے معاشرے کی فلاح  اور مدد سے بڑھ کر الکرم ٹیکسٹائل ملز کے لئے اور کچھ نہیں ہے۔ ہر بچے کو خوش رہنے کا حق ہے اور اس کو اسکا موقعہ بھی ملنا چاہیے، اسی نظریہ کے تحت الکرم ٹیکسٹائل ملزہر طرح سے میک اے وش فاؤنڈیشن  کے ساتھ تعاون کرتی رہے گی“۔ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -