پولیس افسر کے قتل میں  ملوث ملزم کراچی سے گرفتار

پولیس افسر کے قتل میں  ملوث ملزم کراچی سے گرفتار

  

کراچی/خیرپور(این این آئی)پیپلزپارٹی کے رہنما منظوروسان اور نواب وسان کے بھانجے اے ایس آئی بلاول وسان کے مبینہ قتل میں ملوث مرکزی ملزم فراز راجپوت کو کراچی سے گرفتار کرلیا ہے۔ایس ایس پی خیرپورامیر سعود مگسی کے مطابق ملزم کو موبائل ٹریسنگ کی مدد سے گرفتار کیا گیاہے۔امیدہے کہ ملزمان کوجلد تمام گرفتار کرلیں گے۔انہوں نے کہاکہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد اصل حقائق سامنے آئیں گے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -