کراچی: ناشپتی گروپ  کے 2 ڈاکوؤں کو گرفتا ر

      کراچی: ناشپتی گروپ  کے 2 ڈاکوؤں کو گرفتا ر

  

کراچی (کرائم رپورٹر)اورنگی میں شہری 35 لاکھ لوٹنے اور مزاحمت پر فائرنگ کرکے راہگیر کو قتل کرنے والے ناشپتی گروپ کے دو ڈاکوؤں کو اقبال مارکیٹ پولیس نے گرفتا ر کرلیا ملزمان دوران ڈکیتی قتل، اسٹریٹ کرائم و ڈکیتی کی 50سے زائدوارداتوں وارداتوں میں مطلوب تھے۔ملزمان محمد نعیم عرف شامیر ولد شمیم اور قاسم خان عرف ناشپتی ولد عزت خان سے اسلحہ برآمد ہوا ملزمان اورنگی سیکٹر ساڑھے گیارہ میں ہنڈا سوک کار نمبری AHD-077 میں آکر محمد جاوید خان نامی شہری سے رقم اور موبائل فون چھین کر فرار ہورہے تھے پولیس نے گرفتار کرلیا ملزمان نے 5 اکتوبر 2020 کو بے نظیر کالونی اورنگی سیکٹر ساڑھے گیارہ میں سید محمد عاصم اور محمد علی نامی شہریوں سے اسلحہ کے زور پر 35 لاکھ روپے چھینے تھے اور دوران ڈکیتی فائرنگ کی جس سے طارق نامی راہگیر ہلاگ ہو گیا تھا ملزمان نے تھانہ سرجانی، نارتھ ناظم آباد، ناظم آباد، پاپوش نگر کی حدود میں درجنوں وارداتوں کا انکشاف بھی کیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -