شارع فیصل سے  ایک شخص کی لاش برآمد

شارع فیصل سے  ایک شخص کی لاش برآمد

  

کراچی (کرائم رپورٹر)شارع فیصل وائرلیس گیٹ کے قریب سے ایک شخص لاش ملی جسے ایدھی کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال پہنچایا، ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ موقع پر موجود افراد نے بتایا کہ متوفی وائرلیس گیٹ کے قریب پیڈسٹرین برج کے اوپر سے شارع فیصل پر گرا تھا اور شبہ ہے کہ اسے کسی گاڑی نے بھی ٹکر ماری ہے تاہم متوفی کی قبضے سے ایسی کوئی چیز برآمد نہیں ہوئی جس سے اس کی شناخت میں مدد مل سکے جبکہ اس کی عمر 35 سال کے قریب بتائی جاتی ہے دریں اثنا لیاقت آباد کے علاقے 5 نمبر شیش محل اسٹاپ کے قریب سے ایک شخص کی لاش ملی جس پراسرار طور پر جاں بحق ہوگیا، متوفی کی لاش بذریعہ رکشا عباسی شہید اسپتال لائی گئی جہاں اس کی شناخت 30 سالہ اویس کے نام سے ہوئی ہے اور وہ کورنگی کا رہائشی بتایا جاتا ہے تاہم پولیس اسے حوالے سے مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -