شبقدر،مختلف علاقوں میں گیس کی سپلائی 4 دن سے بند

    شبقدر،مختلف علاقوں میں گیس کی سپلائی 4 دن سے بند

  

شبقدر(تحصیل رپورٹر)  شبقدر کے مختلف علاقوں میں گزشتہ چار روز سے گیس کی سپلائی بند۔ گھریلو صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا۔ سردی کی لہر شروع ہوتے ہی شبقدر کے مختلف علاقوں گڑنگے، حلیمزئی، پہلوان قلعہ میں گیس کی سپلائی صبح اور شام کے وقت بند رہتی ہے جس کی وجہ سے گھریلو صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہوتا ہے۔ سردی میں گیس کی لوڈشیڈ نگ نہ کرنے کے د عوی کرنے والوں نے ابھی تک کوئی نوٹس نہیں لیا ہے اور سردی شروع ہونے کے پہلے دنوں میں گیس غائب کرکے عوام کو ذہنی اذیت میں مبتلا کردیا گیا ہے۔ گیس کی سپلائی بند ہونے کی وجہ سے مریضوں اور بچوں کو بھی کافی مشکلات کا سامنا ہوتا ہے جبکہ تاریکی کی وجہ سے رات کے وقت طلباء کی پڑھی بھی متاثر ہوتی ہے علاقے کے عوام نے جی ایم سوئی گیس سے گزشتہ چار دنوں سے گیس بندش کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -