آل خیبر پختونخوا اور خلیل سٹوڈنٹس کا احتجاجی مظاہرہ

   آل خیبر پختونخوا اور خلیل سٹوڈنٹس کا احتجاجی مظاہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پشاور(سٹی رپورٹر)میڈیکل سٹوڈنٹس آل خیبر پختونخوا اور خلیل ستوڈنتس نے میڈڈیکل کے امتحانات ان لائن کے حوالے سے پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا  مظاہرے کے شرکاء نے  کے ایم یو حکام کے خلاف شدید نعرہ بازی کی جبکہ بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس پر انکے حق  میں مطالبات درج تھے اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ کورونا کے کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے اسی لئے طلبہ کیمپسز میں امتحانات نہیں دے سکتے طلبہ نے مطالبہ کیا ہے کہ 23نومبر سے شروع ہونیوالے امتحانات کو ان لائن لیا جائے بصورت ددیگر گورنر ہاوس کے سامنے ددھرنا دینگے  واضح کیا کہ کیمسز مین اگر امتحان لینا ہے تو یونیورسٹی انتظامیہ سٹامپ پیپر پر لکھ کے دینگے کہ اگر اس دوران کسی طلبہ کو کورونا ہوا تو اسکی ذمہ دار ی انتظامیہ پر عائد ہوگی۔مظاہرے کی قیادت اسامہ خلیل اور عثمان آفریدی سمیت کثیر تعداد میں یگر طلبہ نے کی۔