شمالی وزیر ستان، سیفلی کابل خیل قوم کے عمائدین کا احتجاجی مظاہرہ

شمالی وزیر ستان، سیفلی کابل خیل قوم کے عمائدین کا احتجاجی مظاہرہ

  

بنوں (بیورورپورٹ) شمالی وزیرستان کی سیفلی کابل خیل قوم کے مشران نیشنل پریس کلب  کے سامنے احتجاج کررہے ہیں مظاہرہ کرتے ہوئے روڈ کو ٹریفک کیلئے بند کردیا مظاہرین نے احتجاجی مظاہرے کے بعد پریس کانفرنس کی احتجاجی مظاہرے سے حاجی ملک سیف الرحمن، ملک والی محمد عرف بیڑائی ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس علاقے میں ایم پی سی ایل کمپنی کام کر رہی ہے وہ ہمارے ابا واجداد کا اثاثہ ہے اور اس بنیاد پر ایم پی سی ایل کمپنی اور ہمارے درمیان معاہدہ ہواہے معاہدے میں پاک فوج کے اہلکار بھی شامل ہیں کہ کمپنی میں جتنی بھی نوکریاں ہوں گی وہ اہل علاقہ کیلئے ہوں گی خواہ اس میں ٹھیکہ ہو اور کلاس فور یا دیگر مراعات ہوں ان سب پراقوام کا حق ہوگا مگر ایم پی سی ایل کمپنی اپنے معاہدے سے منحرف ہے اور ہماری قوموں کی جانب سے منتخب نمائندہ والی رحمن کو ہر قسم کی مداخلت سے روک دیا گیاہے اور اس پر پابندی عائد کردی ہے اُنہوں نے عسکری قیادت سے اور حکومت وقت سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ جو معاہدہ ہوا ہے اس کو پورا کیا جائے اور والی رحمن کو کیمپ کے اندر جانے کی اجازت دی جائے اور اہل علاقہ کو بیروزگار طبقہ کو روزگار مل سکے بصورت دیگر ہم ہر سطح پر احتجاج کریں گے اور دھرنا بھی دینگے اور عدالت جانے سے بھی گریز نہیں کریں گے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -