حکومت کیخلاف جلسہ ہر صورت میں ہوگا،سید اظہار اللہ 

حکومت کیخلاف جلسہ ہر صورت میں ہوگا،سید اظہار اللہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 مٹہ ( نمائندہ پاکستان) جماعت اسلامی یوتھ کے ضلعی سینئر نائب صدر سید اظہار اللہ اور مٹہ تحصیل کے صدر ناصر شاہ نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کا 22نومبر پر موجودہ نااہل حکومت کے خلاف جلسہ ہر صورت پر ہوگی اگر حکومت یا انتظامیہ نے جلسے کو روکنے کی کوئی بھی کوشش کی تو حالات کی ذمہ داری بھی حکومت اور انتظامیہ پر ہوگی پی ڈی ایم تحریک کا مقصد حکومت کو ختم کرنا نہیں بلکے حکومت کو بچانا ہے پی ڈی ایم تحریک میں عوام کیلئے کچھ بھی نہیں بلکے یہ پرانے چور نئے چوروں کیساتھ انکھ مچولی کی کھیل کھیل رہے ہیں حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکا ہے کورونا کی اڑ میں حکومت کو چھپنے نہیں دینگے ان خیالات کااظہار انہوں نے گذشتہ روز مٹہ پریس کلب میں جماعت اسلامی یوتھ ضلع سوات کے طرف سے ایک ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر جماعت اسلامی یوتھ کے عہدیدار اور کارکنان بھی بڑی تعداد میں موجود تھے انہوں نے کہا کہ حکومت اس وقت مکمل طور پر ناکام ہوچکا ہے جس کا زندہ ثبوت حکومت کا گراسی گراونڈ میں تمام تر سرکاری وسائل اور سرکاری مشیندری کی استعمال کی باوجود ایک ناکام جلسہ ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت نے جتنی نقصان اس ایک جلسے کو کامیاب بنانے کیلئے قومی خزانے کو دی ہیں حکومت سے پائی پائی کاحساب لیا جائیگا انہوں نے کہا کہ حکومت کے طرف سے گراسی گراونڈ میں جماعت اسلامی کو جلسے کی اجازت نہ دینا خود حکومت کیلئے شرم کی بات ہے انہوں نے کہا کہ خود جلسے کرانا اور دوسروں کو جلسوں کی اجازت نہ دینا یہ کہاں کا انصاف ہے انہوں نے کہا کہ حکومت اور انتظامیہ سن لیں کہ 22نومبر پر جماعت اسلامی پاکستان کا جلسہ گراسی گرونڈ پر ہوگی اور اگر حکومت اور انتظامیہ نے روکنے کی کوشش کی تو حالات کی ذمہ داری بھی حکومت اور انتظامیہ پر ہوگی انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم حکومت کا بی ٹیم ہے جن کا مقصد حکومت کوختم کرنا نہیں بلکے حکومت بچانا اور اپنے مفادات کو پوری کرنا ہے انہوں نے کہا کہ اگر پی ڈی ایم واقعی موجودہ حکومت کی خلاف ہیں تو پھر ایوانوں سے استعفے دیکر باہر نکلیں انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت ہر محاذ پر مکمل ناکام ہوچکا ہے اور اس وقت ملک میں لاقانونیت کا راج ہے جس کا زندہ ثبوت ائے روز معصوم بچوں کیساتھ ریپ اور قتل کرنے  کی واقعات میں خطرناک حد تک اضافہ ہے انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ بہت جلد موجودہ حکومت جماعت اسلامی کے ہاتھوں ختم ہو کر ان نااہل حکمرانوں سے عوام کی ایک ایک پائی کا حساب جامعت اسلامی لیکر دم لیں گے