ڈپٹی کمشنر مردان محمد عابد خان  وزیر کا سروس ڈیلوری سنٹر  تخت بھائی کااچانک دورہ

 ڈپٹی کمشنر مردان محمد عابد خان  وزیر کا سروس ڈیلوری سنٹر  تخت بھائی ...

  

مردان (بیورورپورٹ) ڈپٹی کمشنر نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنائنس نیک محمد کے ہمراہ سروس ڈیلوری سنٹر تخت بھائی کا اچانک دورہ کیااس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر انیلہ فہیم نے بھی انکے ہمراہ تھی۔ڈپٹی کمشنر نے سروس ڈیلوری سنٹر میں مختلف کاونٹرز، سرکاری ریکارڈ سمیت دیگر کا معائنہ کیا اور عوام کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔مزید ڈپٹی کمشنر نے ایس ڈی سی عملہ کو بہتر رویہ اپنانے کے ساتھ ساتھ عوام کو تمام تر سہولیات بلا رکاوٹ فراہم کرنے کی ہدایات جاری کی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -