22 نومبر کا جلسہ ہر لحاظ سے کامیاب بنائینگے،جے یو آئی 

22 نومبر کا جلسہ ہر لحاظ سے کامیاب بنائینگے،جے یو آئی 

  

بنوں (بیورورپورٹ)22نومبر کا جلسہ ہرلحاظ سے کامیاب بنائیں گے اور ثابت کردیں گے کہ پاکستانی قوم حقیقی تبدیلی چاہتی ہے جمعیت علماء اسلام یونین کونسل آمندی کے سیکرٹری اطلاعات دوست علی شاہ نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمعیت علماء اسلام ایک عالمگیر جماعت ہے جمعیت علماء اسلام اسلام کی سربلندی کوشاں ہے جمعیت علماء اسلام نہ ہوتی تو آج ملک میں بے حیائی ہوتی اُنہوں نے کہاکہ 22نومبر کے جلسے کیلئے یونین کونسل آمندی سے ہزاروں افراد شرکت کریں گے اور جلسہ کو کامیاب بنائیں گے۔شبقدر(تحصیل رپورٹر)  شبقدر کے مختلف علاقوں میں گزشتہ چار روز سے گیس کی سپلائی بند۔ گھریلو صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا۔ سردی کی لہر شروع ہوتے ہی شبقدر کے مختلف علاقوں گڑنگے، حلیمزئی، پہلوان قلعہ میں گیس کی سپلائی صبح اور شام کے وقت بند رہتی ہے جس کی وجہ سے گھریلو صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہوتا ہے۔ سردی میں گیس کی لوڈشیڈ نگ نہ کرنے کے د عوی کرنے والوں نے ابھی تک کوئی نوٹس نہیں لیا ہے اور سردی شروع ہونے کے پہلے دنوں میں گیس غائب کرکے عوام کو ذہنی اذیت میں مبتلا کردیا گیا ہے۔ گیس کی سپلائی بند ہونے کی وجہ سے مریضوں اور بچوں کو بھی کافی مشکلات کا سامنا ہوتا ہے جبکہ تاریکی کی وجہ سے رات کے وقت طلباء کی پڑھی بھی متاثر ہوتی ہے علاقے کے عوام نے جی ایم سوئی گیس سے گزشتہ چار دنوں سے گیس بندش کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -