زرعی یونیورسٹی پشاور میں   غیر معیاری کھانے سے  طلبہ میں امراض پھیلنے لگے

زرعی یونیورسٹی پشاور میں   غیر معیاری کھانے سے  طلبہ میں امراض پھیلنے لگے

  

 پشاور(سٹی رپورٹر)زرعی یونیورسٹی پشاور میں غیر معیاری کھانے سے طلبہ میں امراض پھیلنے لگے جبکہ یونیورسٹی کی انتظامیہ طلبہ کو معاری کھانے ددینے میں مکمل نا کام ہو چکی ہے جس پر اسلامی جمیت طلبہ زرعی یونیورسٹی نے گزشتہ روز ہاسٹل 7فارسٹ بازار تک احتجاجی ریلی نکالی ریلی کے شرکاء کا کہنا تھا کہ طلبہ کو مختلف مسائل کا سامنا ہے جنمیں کورونا وباء چھٹیوں کے ہاسٹل اور نان ٹیوشن فیس کی ایڈجسٹمنٹ/ ری فنڈ،غیر معیاری کھانوں اور ایچ ای سی اور احساس سکالرشپس کی عدم فراہمی  جیسے مسائل کا شکار ہے  بعدازا یونیورسٹ انتظامیہ سے کامیاب مذاکرات کے بعد احتجاج موخر کیا گیا جبکہ آج  اسلامی جمعیت طلبہ کا وفد وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جہان بخت اور دیگر انتظامی افسران کیساتھ تفیصلی ملاقات کریگا جس کے بعدائندہ لا کائحہ عمل پیش کیا جائے گا۔  

مزید :

پشاورصفحہ آخر -