چکدرہ ملاکنڈ یو نیورسٹی کے ہزاروں طلبہ کا مطالبات کے حصول کیلئے مظاہرہ

چکدرہ ملاکنڈ یو نیورسٹی کے ہزاروں طلبہ کا مطالبات کے حصول کیلئے مظاہرہ

  

چکدرہ (نامہ نگا ر)چکدرہ ملاکنڈ یو نیورسٹی کے ہزاروں طلبہ کا مطالبات کے حق میں مظاہرہ، مظاہرین  نے ہاسٹل  مسجد سے پیدل مارچ کرکے یو نیورسٹی مین گیٹ کے سامنے مطالبات کے حق میں زبر دست مظاہر ہ کیا  ۔طلبہ نے بڑھتے ہو ئے فیسوں اور دیگر سہو لیا ت کی عدم دستیا بی کیخلاف شدید احتجاج کیا۔یو نیور سٹی کے تر قیاتی کا موں پر ہزاروں روپے خرچ کئے مگر یو نیورسٹی ڈسپنسری میں پنڈال گولی تک نہیں۔ تفصیلات کیمطابق گزشتہ ملاکنڈ یو نیورسٹی کے ہزاروں طلبہ مطالبات کے حق میں کھل کر سامنے ائے۔۔طلبہ نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہو ئے کہاکہ کہ مو جودہ حکومت تعلیم کا گلہ گھونٹ رہی ہیں۔وائس چائنسلرکہتے ہیں کہ یو نیورسٹی پر کروڑ رں وپے خرچ کئے۔مگر یو نیورسٹی ڈسپنسر ی میں پنڈال کی گولی تک مو جود نہیں،یو نیورسٹی تیسری گیٹ کو کھلا جائے۔سیاسی اور سماجی ورکر شہاب چکدروال نے طلبہ سے خطاب اور بعدازاں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ملاکنڈ یو نیورسٹی سے متعلق میڈیا میں زیر گردش جنسی ہر اسگی خبروں سے متعلق غیر جانبدارانہ تحقیقات کی جائیں،جو کہ یو نیورسٹی کی بدنامی کا سبب بن رہا ہے۔انہوں نے دیگر یو نیورسٹیوں میں جنسی واقعات کا حوالہ دیتے ہو ئے کہا کہ ہما رے تعلیمی اداروں کی اندر ہمارے بہن،بیٹیاں محفوظ نہیں۔اور ائے روز ایسے واقعات رپورٹ ہو تے ہیں۔طالبات خودکشی اور تعلیم ادھورے ہو نے پر مجبور ہیں۔ہمارے والدین بڑی مشکل حالات میں میں پڑھانے پر مجبور ہیں۔اور بدقسمتی سے زیادہ ہر اسمنٹ کا شکار ہو جاتی ہیں۔ہم حکومت سے تحفظ اور مسائل کی فوری حل کا مطالبہ کرتے ہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -