مہنگائی نئی لہر نے شریوں کی زندگی اجیرن کردی 

مہنگائی نئی لہر نے شریوں کی زندگی اجیرن کردی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پشاور(سٹی رپورٹر)مہنگائی نئی لہر نے شریوں کی زندگی اجیرن کردی ہے۔پشاورمیں بدستورفائن آٹے کا 20کلو تھیلا1400روپے، سپرسپیشل آٹے کا تھیلا1270روپے جبکہ آٹے کا تھیلا1220روپے اسی طرح فائن 85کلو آٹے کی بوری 5600سے5800روپے کوالٹی کے حساب سے فروخت ہورہاہیں۔ چکن فی کلو240روپے جبکہ گائے بھینس گوشت 450روپے اور چینی فی کلو110روپے بکنا شروع ہوگیاہے۔ کم وزن روٹی نے پیٹ بھر کے کھانے کا خواب چھین لیا ہے جبکہ رہی سہی کسر دودھ، دہی،ٹماٹر، آلو، پیاز اور سبزیوں کے قیمتوں نے پوری کرکے عوام فاقوں پر مجبور کردیاہیں۔ درآمدشدہ گندم کا آٹا مارکیٹ میں وافر مقدار میں دستیاب ہے لیکن کھانے کے قابل ہے جس کی وجہ سے شہری بازار مہنگے داموں آٹاخریدنے پر مجبور ہوگئے۔اس حوالہ سے گرین فوڈ ڈیلرایسوسی ایشن صدر حاجی رامبیل گل کاکہناہے کہ پنجاب آٹا کی کوالٹی ٹھیک ہے اور وافر مقدار میں بھی دستیاب ہے لیکن گندم کی ریٹ زیادہ ہونے کی وجہ سے فائن اور سپرسپیشل آٹاجب پنجاب سے مہنگے داموں مل رہاہے تو کس طرح سستا فروخت کرے۔ انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت اور محکمہ خوراک درآمدشدہ گندم سے 15 فیصد چوکرنکالنا یقینی بناکرسرکاری آٹا خودبخود کھانے کے قابل ہوجائے گا بصورت دیگردرآمدہ شدہ گندم کے ثمرات سے عوام مستفید نہیں ہونگے۔ انہوں نے کہاکہ مہنگائی کی وجہ سے لوئر اور مڈل کلاس شدید متاثر ہوگیاہے اور حکومت وقت فوری طور پر اقدامات اٹھاکر مہنگائی کو کنٹرول کریں۔