حکومت فلاحی کا موں پر خصوصی توجہ دے رہی ہے: اسد قیصر 

حکومت فلاحی کا موں پر خصوصی توجہ دے رہی ہے: اسد قیصر 

  

صوابی(بیورورپورٹ)سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ موجودہ حکومت انسانی فلاحی کاموں پر خصوصی توجہ دے رہی ہے جس سے معاشرے کے پسے ہوئے طبقات مستفید ہو رہے ہیں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے گجو خان میڈیکل کالج اور باچا خان میڈیکل کمپلیکس کے پرنسپل اور چیف ایگزیکٹو پروفیسر ڈاکٹر فصیح الزمان کی قیادت میں وفد سے گفتگو کے دوران کیا۔ ملاقات کے دوران سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے باچاخان میڈیکل کمپلیکس شاہ منصور کے لئے 23.09ملین روپے کی لاگت سے تین عدد ایمبو لینس گاڑیاں چیف ایگزیکٹو پروفیسرڈاکٹر فصیح الزمان کے حوالے کر دی احساس ایمرجنسی پروگرام کے تحت ملک بھر میں غرباء کو روزگار، صحت، تعلیم اور دیگر بنیادی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ اس وقت کورونا وائرس کی دوسری لہر پر قابو پانے کے لیے ہمارے فرنٹ لائن پر لڑنے والے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ پروفیسر ڈاکٹر فصیح الزماں نے اسپیکر اسدقیصر کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اسد قیصر نے بطور اسپیکر خیبر پختونخواہ اسمبلی جس میڈیکل کمپلیکس کے قیام کی بنیاد رکھی تھی اس کو جدید سہولیات سے آرستہ کیا جارہا ہے۔ ایمبولینس کی فراہمی سے صوابی کے عوام استفادہ کرسکیں گے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -