فضل حکیم خان یوسفزئی کا  شیراڑئی گلکدہ میں خپل کور  ویلج فیز2 پر تعمیراتی کام کا معائنہ

 فضل حکیم خان یوسفزئی کا  شیراڑئی گلکدہ میں خپل کور  ویلج فیز2 پر تعمیراتی ...

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی نے شیراڑئی گلکدہ میں خپل کور ویلج فیز2 پر تعمیراتی کام کا معائنہ کیا اس موقع پر خپل کور فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر محمد علی بھی موجود تھے جنہوں نے چیئرمین ڈیڈک خپل کور ویلج کا تفصیلی دورہ کروایا فضل حکیم خان نے کہا کہ خپل کور فاونڈیشن ضلع سوات میں یتیم اور غریب بچوں کیلئے بہترین ادارہ ہے جہاں پر بچوں کو اچھے تعلیم کے ساتھ ساتھ بہترین ماحول فراہم کیا جاتا ہے انہوں نے کہاکہ خپل کور ویلج کے تعمیر سے یتیم بچوں کو گھر جیسا ماحول ملے گا اور وہ اپنی پڑھائی میں بھی مزید دلچسپی لینگے انہوں نے مزید کہاکہ صوبائی حکومت یتیم اور غریب بچوں کی فلاح وبہبود کیلئے عملی اقدامات کررہی ہیں جس کی روشنی میں وزیراعلیٰ محمود خان نے خپل کور ویلج کے تعمیر کیلئے 5کروڑ روپے فنڈکی منظوری دی تھی جس پر تعمیراتی کام خپل کور فاونڈیشن کے انتظامیہ کی مشاورت پر جاری ہے انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ محمود خان کی خصوصی دلچسپی پر خپل کور فاونڈیشن میں مزید بھی ترقیاتی کام ہونگے اور یتیم بچے بہترین تعلیم حاصل کرکے ملک و قوم کا نام روشن کرینگے اس موقع پر خپل کور فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر محمد علی نے چیئرمین ڈیڈیک فضل حکیم خان کو خپل کورویلج پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ خپل کور ویلج پورے پاکستان میں ایک ماڈل اور منفرد ویلج ہوگا جس میں بچے گھر جیسے ماحول میں اپنی تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھیں گے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -