ناقص صفائی ستھرائی پر سمجھوتہ نہیں کر سکتے:زین العابدین میرانی

ناقص صفائی ستھرائی پر سمجھوتہ نہیں کر سکتے:زین العابدین میرانی

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایڈمنسٹریٹر بلدیہ ملیر زین العابدین میرانی نے کہا ہے کہ بلدیہ ملیر کے سابقہ انتظامی دور میں صفائی ستھرائی کا نظام سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے تحت نجی کمپنی کے سپرد کر دیا گیا تھا، نجی کمپنی کا صفائی ستھرائی پر معمور زیادہ تر عملہ کنٹریکٹ بنیادوں پر کام کرتا ہے، بلدیہ ملیر کی یونین کمیٹیوں میں صفائی ستھرائی پر مامور عملے کو ٹیموں کی شکل میں ترتیب دے کر صفائی کے امور انجام دیئے جائیں، بلدیاتی اداروں کی ذمہ داریوں میں بنیادی ذمہ داری صفائی ستھرائی ہے، صفائی ستھرائی کے امور میں غفلت برداشت نہیں کرینگے، کسی بھی ادارے میں صفائی ستھرائی کا بہترین نظام ادارے کی انتظامیہ و عملے کی قابلیت اور نظم و نسق کا عکاس ہوتا ہے، بلدیہ ملیر میں جدید خطوط پر صفائی ستھرائی کے نظام کو استوار کر کے عوام کو بیماریوں و جراثیم سے پاک صحت مندانہ ماحول فراہم کر رہے ہیں 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -