ٹیکنیکل تعلیم کیلئے تمام وسائل استعمال کریں گے، شرمیلا فاروقی 

ٹیکنیکل تعلیم کیلئے تمام وسائل استعمال کریں گے، شرمیلا فاروقی 

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ہوپ اکیڈمی بائی کوڈڈ مائنڈز (codedminds.org) کے زیر اہتمام مقامی ہوٹل میں ووکیشنل ایجوکیشن پر گروپ ڈسکشن منعقد کیا گیا جس میں وزیر اعلیٰ سندھ کی مشیر شرمیلا فاروقی پی ایس پی کے رہنما ارشد وہرہ پی ٹی آئی کے ایم پی اے ارسلان تاج، سابق نگراں وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب غوث بخش بروزئی، تاجر رہنما عتیق میر، ماہر تعلیم عمران چشتی، کے الیکٹرک کے ڈائریکٹر احسن انیس، مصطفیٰ مستی باغ، QEC ڈائریکٹر انڈس یونیورسٹی شیما حیدر، معاذ شاہ و، شہباز اسلام و دیگر نے اظہار خیال کیا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ کی مشیر شرمیلا فاروقی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکنیکل تعلیم کے فروغ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔ پرائیویٹ سیکٹر کے ساتھ اس سلسلے میں ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔ سابق نگراں وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب غوث بخش بروزئی نے کہا کہ بلوچستان میں تعلیم کی ترقی کیلئے اقدامات ہونے چاہئیں۔ صوبہ پسماندگی کا شکار ہے۔ پی ایس پی کے رہنما ارشد وہرہ نے کہا کہ تعلیم کے فروغ کیلئے ہر ممکن تعاون کیلئے تیار ہوں۔ میں روزانہ 2 گھنٹے بچوں کو فری تعلیم کیلئے خدمات پیش کروں گا۔ ایم پی اے ارسلان تاج نے کہا کہ سندھ کا 200 ارب تعلیم کا بجٹ ہے جس کا رزلٹ صفر ہے۔ 70 لاکھ بچے پرائمری تعلیم سے سیکنڈری تک نہیں جاتے ہیں جو ایک المیہ ہے۔ کوڈڈ مائنڈز کے بانی و صدر عمر فاروق نے کہا کہ حکومت ٹیکنیکل تعلیم کے فروغ کیلئے تعاون فراہم کرے۔ کراچی سے سفر کا آغاز کیا ہے جس کو ملک بھر اور آزاد کشمیر تک لے کر جائیں گے۔ آمنہ خوشیگی نے کہا کہ پاکستان میں خواندگی کی شرح انتہائی کم ہے جس کو بڑھانے کیلئے اقدامات کی ضرورت ہے۔ بعدازاں فری ایجوکیشن بس سروس کا افتتاح کیا گیا۔ اس موقع پر تسنیم زہرہ، ڈاکٹر فزا یاسمین، شما جبین، جاوید احمد و دیگر بھی موجود تھیں۔ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -