عوامی مسائل کے حل کیلئے دورس اقدامات اٹھائے جارہے ہیں: افتخار مشوانی
مردان (بیورورپورٹ) پی کے 54 کے اسمبلی افتخارعلی مشوانی اور ڈپٹی کمشنر مردان عابد خان وزیر نے کہا ہے۔کہ عوامی مسائل بروقت حل کرنے کی خاطر انقلابی اقدامات سے دور رس نتائج برامد ہونگے۔تمام سرکاری محکموں کے دفاتر ایک جگہ قائم ہونے سے ایک ہی چھت کے نیچے ضرورتمندوں کو درپیش مسائل حل ہونگے۔وہ تحصیل کمپلیکس تحت بھائی کے سائیٹ کے مُعائنہ کے دوران عوام اور میڈیا سے بات چیت کررہے تھے۔انھوں نے کہا کہ مجوزہ منصوبے تحصیل کمپلیکس پر 71 ملین روپے کی لاگت آئے گی۔ جس میں عوام کی سہولت کیلئے تحصیل لیول پر سب ڈویژن آفس سی۔این۔ڈبلیو (بلڈنگ/ہائی وے)،سب ڈویژن آفس ایریگیشن،سب ڈیژن آفس پبلک ہیلتھ،سب ڈویژنل آفس ایجوکیشن (میل/فیمیل) کانفرنس ھال،پاپولیشن ویلفیئرآفس نادرا،پوسٹ افس بجلی گیس اور دیگر صوبائی اور مزکزی محکموں کے دفاتر ہونگے۔جس سے لوگوں کو انکی دہلیز پر مسائل حل ہونگے۔اس عام لوگوں اور سرکاری اہلکاروں کو قیمتی وقت کی بچت ہوگی۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نیک محمد، فناس اسسٹنٹ کمشنر محترمہ انیلافہیم، ایکسین (بلڈنگ) اقبال شاہ، ایس ڈی او میاں مردان، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر تحت بھائی فرمان علی خان، تحصیلدار فضل کریم،جھانزیب کے علاوہ وکلاء برادری کی بڑی تعداد موجود تھی۔دریں اثناء عوامی اور سماجی حلقوں نے مجوزہ منصوبے کا زبردست خیرمقدم کیا۔ کہ اس سے عام ضرورت مندوں کے مسائل بروقت حل ہونے میں بڑی مدد ملے گی۔.