فواد حسن فواد کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں میں 3 گواہوں کے بیانات ریکارڈ‘ سماعت 21دسمبر تک ملتوی

فواد حسن فواد کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں میں 3 گواہوں کے بیانات ریکارڈ‘ ...

  

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت کے جج محمد اکمل خان نے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کے خلاف کے خلاف آمدنی سے زائد اثاثوں میں تین گواہان کے بیانات ریکارڈ کرنے کے بعد مزید سماعت 21دسمبر تک ملتوی کردی ہے  فواد حسن فواد عدالت کے روبرو پیش ہوئے،عدالت نے 3 گواہوں کے بیانات قلمبند کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر مزید گواہوں کو شہادتوں کیلئے طلب کرلیا  نیب کی جانب سے فواد حسن فواد پر آمدن سے زائد اثاثہ جات بنانے کا الزام ہے،نیب کے ریفرنس میں فواد حسن فواد کی بھابی اہلیہ اور بھائی کو نامزد کیا گیا ہے۔

مزید :

علاقائی -