احتساب عدالت، صاف پانی پروجیکٹ میں ضمنی ریفرنس سماعت کیلئے مقرر 

احتساب عدالت، صاف پانی پروجیکٹ میں ضمنی ریفرنس سماعت کیلئے مقرر 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے میاں شہباز شریف کی بیٹی رابعہ عمران اور داماد عمران یوسف کے خلاف صاف پانی پروجیکٹ میں ضمنی ریفرنس سماعت کے لیے مقرر کر دیاہے، نیب لاہور نے صاف پانی سکینڈل میں ضمنی ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کررکھاہے،جس میں نیب نے الزام لگایا ہے کہ شہباز شریف کی رابعہ عمران، عمران علی سمیت دیگر پر قومی خزانے کو 2 کروڑ 47 لاکھ کا نقصان پہنچایا ہے نیب ریفرنس کے مطابق شہبازشریف کے داماد نے صاف پانی پروجیکٹ کے لیے بلڈنگ کرایہ  پر دی عمران علی یوسف کی کمپنی علی اینڈ فاطمہ ڈویلپر نے زیر تعمیر بلڈنگ کرایہ پر دی شہباز شریف کے داماد نے زیر تعمیر عمارت کے غیر قانونی طور پہ کرایے وصول کیے اور قومی خزانے کو نقصان پہنچایا۔احتساب عدالت کے جج امجد نذیر چوہدری نیب ریفرنس پر نو دسمبر کو سماعت کریں گے۔ریفرنس میں مرکزی ملزم وسیم اجمل کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

مزید :

علاقائی -