اصل ملزمان کو نامعلوم قرار دیکر ٹریفک حادثہ کا مقدمہ درج کرنے کا الزام

  اصل ملزمان کو نامعلوم قرار دیکر ٹریفک حادثہ کا مقدمہ درج کرنے کا الزام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(کرائم رپورٹر)غالب مارکیٹ پولیس نے اصل ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی بجائے نامعلوم ملزمان کے خلاف ٹریفک حادثے کا مقدمہ درج کردیا ہے جس پر مدعی مقدمہ نے سی سی پی او لاہور اور ڈی آئی جی آپریشن سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے ایس ایچ او کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے مقد مے کے مدعی خالد نے موقف اختیار کیا ہے کہ وہ ایک مقدمے میں گواہ ہے جس کے ملزمان اسے گواہی نہ دینے پر دباؤ ڈال رہے تھے اور اس کے باز نہ آنے پر ان ہی ملزمان نے 4نومبر کو غالب مارکیٹ کے علاقہ میں اس کی گاڑی روک کر اسے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں اسی دوران وہاں سے گزرنے والے ایک ڈمپر نے  اسے ٹکر ماردی مقامی پولیس کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے والے ملزمان کے خلاف کا رروائی کی درخواست دی گئی مگر افسوس ناک امر یہ ہے کہ پولیس نے ان کے خلاف مقد مہ درج کرنے کی بجائے ٹریفک حادثے کا نامعلوم ملزمان کے خلاف مقد مہ درج کر دیا ہے پولیس نے یہ کارروائی اصل ملزمان سے ساز باز ہو کر کی ہے۔

مزید :

علاقائی -