جیند ارشد آمدنی سے زائد اثاثوں کے ریفرنس میں 3 گواہوں کے بیانات قلمبند

 جیند ارشد آمدنی سے زائد اثاثوں کے ریفرنس میں 3 گواہوں کے بیانات قلمبند

  

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے سابق ایس ایس پی جیند ارشد کے آمدنی سے زائد اثاثوں کے ریفرنس میں تین گواہوں کے بیانات قلمبند کرنے کے بعد مزید سماعت2دسمبر تک ملتوی کردی،احتساب عدالت کے جج اسد علی نے کیس کی سماعت کی،گزشتہ روز سابق ایس ایس پی جنید ارشد عدالت میں پیش ہوئے،دوران پراسیکیوٹر حارث قریشی نے نیب کے تین گواہوں کے بیانات ریکارڈ کروائے جس پر عدالت نے آئندہ سماعت پر مزید گواہوں کو شہادتوں کے لیے طلب کرلیاہے، عدالت میں اب تک کل 23 گواہوں کے بیانات قلمبند کئے گئے ہیں،ملزم کے خلاف 32 گواہ ہیں،جنیدارشد پر آمدنی سے زائد اثاثہ جات بنانے کا الزام ہے۔

مزید :

علاقائی -